• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام کراچی گرلز نیٹ بال کپ 2سے 5 اکتوبر تک پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقد ہو گا۔اس ایونٹ کو دو کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں انڈر 15 (اسکول لیول) اور انڈر 17(کالج لیول) شامل ہیں ، اس چیمپین شپ میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں اسلام آباد میں ہونے والی نیشنل اسکول نیٹ بال چیمپین شپ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے پوزیشن حا صل کرنے والی ٹیموں کو ٹرافی، میڈلز، سرٹیفیکٹ اور کیش پرائز بھی دئیے جائیں گے،اس ایونٹ میں شرکت کے لئے ٹیموں کی رجسٹریشن27 ستمبر تک کروائی جاسکتی ہے ۔
تازہ ترین