• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان اور ثانیہ مرزا کا ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی ٹینس اسٹار و پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ سالگرہ کی ایک یاد گار تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی ،جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو گود میں اٹھا رکھا تھا اور ساتھ ہی ماہرہ نے سب بچوں کی اچھی صحت اور ان کی حفاظت کے لیے دعا کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ ان کے بیٹے کے لیے بھی دعا کریں ۔ ماہرہ کی اس تصویر پر ثانیہ مرزا نے تعریف کرتے ہوئے تبصرہ کیا ’بہت کیوٹ‘ جس پر جواباً ماہرہ خان نے بھی ثانیہ مرزا اور ان کے آنے والے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا ۔

تازہ ترین