• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں اسٹریٹ امن ڈانس پریڈ کا انعقاد

پیرس ( مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں اپنی نوعیت کی ایک انوکھی اسٹریٹ امن ڈانس پریڈ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں سینکڑوں ڈانسر رقص کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے ۔ فرانس کے شہر لیون میں ہونے والی اس پریڈ میں رقص کے شوقین افراد شرکت کیلئے پہنچے اور رنگارنگ کاسٹیومز میں سڑکوں پر رنگ بکھیرتے ہوئے محوِ رقص دکھائی دئیے ، جب کہ ان کے ہمراہ دیوہیکل فن پارے بھی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ ڈانسنگ کے اس ایونٹ میں شریک افراد پریڈ کرتے ہوئے کئی کلو میٹر تک پرفارم کرتے ہیں اور امن کا پیغام عام کرتے ہوئے زندگی کا لطف دوبالا کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔
تازہ ترین