• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان نے ایک اور نیا چہرہ فلمی دنیا میں متعارف کرانیکااعلان کر دیا

کراچی ( نیوز ڈیسک ) دبنگ ہیرو سلمان خان نے بولی ووڈ فلموں کے ولن منیش بہل ، معروف اداکارہ نوتن کی پوتی اور مونیا کی بیٹی انوتن بہل کو اپنے بچپن کے دوست اقبال کے بیٹے ظہیر اقبال کی آنے والی فلم کے لیے کاسٹ کیا ہے ۔ سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات نیتن ککڑ دیں گے ، جب کہ رواں ماہ یا آئندہ ماہ تک اس فلم کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی ۔ سلمان خان نے اپنے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ 57 برس کی منیش بہل کی بیٹی پرانوتن بہل ان کی آنے والی فلم میں ظہیرو کی ہیروئن ہوںگی۔دبنگ ہیرو نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ پرانوتن بہل کو خوش آمدید کہیں،ساتھ ہی انہوں نے پرانوتن کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ وہ بولی وڈ کی معروف اداکارہ نوتن کی پوتی اور مونیا کی بیٹی ہیں۔
تازہ ترین