• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ اور رنبیر کے رشتے کو والدین کی حمایت حاصل ہو گئی

کراچی ( نیوز ڈیسک ) نامور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے رشتے کو رشی کپور کے بعد عالیہ کی والدہ کی منظوری بھی مل گئی ۔ بھارتی میڈیا میں ان دنوں اداکار رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کی محبت کے چرچے ہیں اور اب تو اس رشتے کو دونوں کے والدین کی منظوری بھی حاصل ہو گئی ہے ۔ کچھ عرصے قبل رشی کپور نے رنبیر اور عالیہ کے تعلق سے متعلق کہا تھا کہ انہیں اس رشتے پر کوئی اعتراض نہیں اور اب عالیہ بھٹ کی ماں سونی رازدان نے بھی کلین چٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ہر فیصلے میں اس کے ساتھ ہیں اور عالیہ کی خوشی میں ان کی خوشی ہے ۔سونی رازدان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم میڈیا میں عالیہ اوررنبیر کے متعلق کیا افواہیں گردش کر رہی ہیں ، لیکن میں اپنی بیٹی سے اس بارے میں براہ راست بات کروں گی ، تاہم آخری فیصلہ اسی کا ہوگا کہ وہ کیا چاہتی ہے کیونکہ یہ اس کی زندگی ہے اور وہ جیسے چاہے اپنی زندگی جی سکتی ہے۔ 
تازہ ترین