• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی کراچی آمد پرشاہراہوں کی بندش وی آئی پی کلچر ہے ،الطاف شاہد

لندن(پ ر) پاک سر زمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد پرشاہراہوں کی بندش اورشہریوں کومزار قائد پرحاضری سے روکنا وی آئی پی کلچر ہے۔ محض چہروں کی تبدیلی سے ریاستی نظام اور عام آدمی کی صحت پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔ عوام کو تبدیلی کے اثرات اورثمرات سے مستفیدکرنے کیلئے پی ٹی آئی کی قیادت کواپنامائنڈسیٹ بدلناہوگا۔ وہ تنظیمی عہدیداران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ عوام پچھلی کئی دہائیوں سے مہنگائی اورمسائل کی چکی میں پس رہے ہیں ،ان کے کندھوں پرمزیدبوجھ ڈالنا مناسب نہیں ۔ شہرقائدؒ کے لوگ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کسی اعلان اور اقدام کا انتظار کرتے رہ گئے۔ پی ٹی آئی کے انتخابی منشور میں ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈریزنگ کا تذکرہ نہیں تھا۔ عمران خان کوقوم کوساتھ مزید وعدے کرنے کی بجائے اپنے انتخابی وعدوں کی پاسداری یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی طرف سے منرل واٹرکمپنیوں کے فرانزک آڈٹ کاحکم خوش آئند ہے ۔نومنتخب حکومت کوقومی وسائل کی بچت کے ساتھ ساتھ زیرزمین پانی کاضیاع روکنا ہوگا۔ نجی ہسپتالوں میں پارکنگ سمیت بعض ناگزیرسہولیات کافقدان اور مہنگا علاج واقعی ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔
تازہ ترین