• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرزا جاوید اقبال اور فضل حسین کی وفات پر اے جے کے ن لیگ کے رہنمائوں کا اظہار افسوس

والسال(پ ر) آل جموں وکشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ شوکت علی خان، حاجی راجہ اختر علی خان ایڈووکیٹ، راجہ اسرار علی شوکت ایڈووکیٹ، راجہ بلال علی، راجہ تیمور علی، شوکت ، راجہ مروت علی، راجہ مشاہد ظفر علی، راجہ ولید اصغر علی، غفار انقلابی، راجہ وینس علی اختر ایڈووکیٹ نے سابق کمشنر میرپور مرزا جاوید اقبال جو سابق کمشنر میرپور مرزا نذیر حسین کے بیٹے تھے کی وفات اور بریڈ فورڈ کے اعجاز فضل ایڈووکیٹ آف میرپور کے والد الحاج فضل حسین کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ رہنمائوں نے پرویز مرزا ایڈووکیٹ، اعجاز فضل ایڈووکیٹ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کے درجات بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
تازہ ترین