• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز عمران خان کی مثبت سوچ کی تکمیل کیلئے متحرک ہوجائیں، شکیل گوہر

کوونٹری (نامہ نگار) پی ٹی آئی برسلز کے چیئرمین شکیل گوہر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مثبت سوچ کی تکمیل کے لئے اوورسیز پاکستانی متحرک ہوجائیں تاکہ مسائل کے پسے، قرضوں میں جکڑے ہوئے اور مشکلات کے شکار ہم وطنوں کو خوشحالی اور ترقی کی طرف گامزن کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وعدے کے مطابق وزیراعظم ہائوس اور گورنر ہائوسز کو سکول و کالج یونیورسٹیز بنانے کے لیے عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ اب ڈیمز کی تعمیر پر ٹھوس بنیادوں پر کام کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ ایک ایسی تحریک ہے جس کے ذریعے پاکستان کے عوام کو نہ صرف ان کے بنیادی حقوق ملیں گے بلکہ انہیں گھٹاٹوپ اندھیروں سے باہر نکالا جائے گا۔ ڈیم کی تعمیر ایک انقلاب برپا کردے گی اور یہ انقلاب عمران خان کی سوچ اور فکر سے ہوگا۔ اس لئے اوورسیز پاکستانی عمران خان کے قریبی اور حقیقی کارکن سینیٹر فیصل جاوید کی آمد پر متحد ہوجائیں اور فنڈ ریزنگ میں دل کھول کر عطیات دیں۔ سینیٹر فیصل جاوید یورپ کے دیگر ممالک برسلز، فرانس، سپین، ناروے، ڈنمارک، اٹلی، آسٹریا، یونان میں عمران خان کی ہدایت پر فنڈ ریزنگ کریں گے۔ کارکنان اپنے اختلافات بھلاکر اپنے قائد کے حکم کی تعمیل کریں، ملک پاکستان کی ترقی کے لئے متحد ہوجائیں۔ دریں اثناء اوورسیز انچارج تحریک انصاف اعزاز آصف اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی آصف محمود نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ صرف اور صرف پاکستان کی ترقی کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھیں اور سینیٹر فیصل جاوید کے دورہ کو کامیاب بنائیں، دل کھول کر عطیات دیں۔
تازہ ترین