• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ ا ور مدینہ کے درمیان حرمین ہائی سپیڈ ریل سروس کا خیر مقدم

لندن (پ ر) برطانیہ میں عازمین حج و عمرہ کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم قومی فلاحی تنظیم ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج نے جدہ، مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ کے درمیان ریل سروس کے آغاز کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے اور اسے اس صدی کا ایک بڑا اور تاریخ ساز واقعہ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ صدیوں سے عازمین پیدل، اونٹوں یا گھوڑوں پر مہینوں اور برسوں کے انتہائی مشکل اور صبر آزما سفر کے بعد فریضہ حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ المکرمہ اور پھر مدینہ المنورہ پہنچا کرتے تھے، لیکن پھر موجودہ دور میں ہوائی سفر کی سہولت کے بعد اس ریل سروس کے آغاز سے حج کے سفر میں ایک نئی تاری رقم ہوگی۔ یاد رہے کہ بالخصوص حج سیزن میں عازمین مکہ المکرمہ سے مدینہ المنورہ کا سفر سخت گرم موسم میں بسوں میں سات سے آٹھ گھنٹوں میں طے کرتے ہیں اور بدقسمتی سے ہر سال بڑی تعداد میں سڑکوں پر ہونے والے ٹریفک کے خوفناک اور المناک حادثات میں عازمین کی معصوم جانوں کا ضیائع انتہائی افسوسناک تھا اور اب اس ریل سروس سے ان انسانی جانوں کے ضیائع کو بھی روکا جاسکے گا۔ یہ ہائی سپیڈ الیکٹرک ٹرین اب حاجیوں کو صرف دو گھنٹے میں مکہ المکرمہ سے مدینہ المنورہ پہنچا دیا کرے گی۔ سعودی اتھارٹیز کی جانب سے جدہ سے مکہ ریل کا ٹکٹ20سعودی ریال تقریباً15برطانوی پائونڈز رکھا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر روزانہ دونوں جانب سے آٹھ ریل گاڑیاں چلا کریں گی۔ لیکن نئے برس میں ان کی تعداد بڑھاکر بارہ کردی جائے گی۔ 24ستمبر کو آغاز ہونے والی اس سروس کا ٹکٹ حرمین ہائی سپیڈ ریل پروجیکٹ کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
تازہ ترین