• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورائرپورٹ کی منظوری چوہدری عبدالمجید نے لی، سعید مغل

برمنگھم (پ ر)سابق مشیر حکومت ریاست آزاد کشمیر محمد سعید مغل ممبر آف برٹش ایمپائر نے کہاہے کہ میرپورائرپورٹ کیلئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے اپنے دور حکومت میں منظوری لے لی تھی مگر بدقسمتی سے وفاقی حکومت نے فنڈز نہیں دیے جس کی وجہ سے ائر پورٹ کا کام شروع نہیں ہوسکا ۔ چوہدری عبدالمجید نے سوئی گیس اور آزاد کشمیر میں ریلوے کی بھی بھرپور کشش کی مگر پاکستان میں اس وقت کے وزیراعظم نے منظوری نہیں دی تھی جس سے یہ پروجیکٹ پورے نہ ہوسکے۔ آج پاکستان کے وزیراعظم کو میرپور میں ائر پورٹ کی تعمیر پر اولین توجہ دینی چاہیے، اس کی اشد ضرورت ہے۔ اعلانات کے بجائے اس منصوبے پر کام شروع ہونا چاہیے جس کا مطالبہ کئی دہائیاں سے جاری ہے۔
تازہ ترین