• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالا باغ ڈیم مخالف قراردادوں کا احترام کیا جائے، پی پی برطانیہ

لندن (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن، نائب صدور ظاہر ڈار ریاض کوہمروی، پیپلز پارٹی یورپ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید بخاری، پیپلز پارٹی برطانیہ کے رابطہ سیکرٹری سرور رانجھا اور پیپلز پارٹی برطانیہ کے ہیومن رائٹس کوآرڈینیٹر خواجہ معین الدین سید نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ڈیم ضرور بننے چاہئیں، مگر ڈیموں کی آڑ میں سیاست کرنے کے لئے کالا باغ ڈیم کا شوشہ چھوڑنا درست نہیں۔ پاکستان کے تین صوبوں نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت میں اپنی اسمبلیوں میں قراردادیں منظور کی ہوئیں ہیں تو حکومت کو چاہیے ان قراردادوں کا احترام کرے اور متنازعہ بات کرنے سے گریز کیا جائے۔
تازہ ترین