• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں میٹرو ٹرین میں لیپ ٹاپ دھماکا، 6افراد زخمی

میڈرڈ(آئی این پی) اسپین میں میڈرڈ میٹرو ٹرین میں لیپ ٹاپ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق میڈرڈ میٹرو ٹرین میں لڑکی کے بیگ میں لیپ ٹاپ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق لیپ ٹاپ دھماکے کے بعد ٹرین میں موجود لوگ دہشت گردی کا واقعہ سمجھ بیٹھے اور دوڑیں لگادیں، ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگا کر روک دیا گیا۔واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، پولیس حکام کے مطابق واقعہ حادثہ ہے اس میں دہشت گردی کا عنصر موجود نہیں۔پولیس کے مطابق امدادی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب رواں دواں کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔واضح رہے کہ 2004 میں میڈرڈ میں بم دھماکا ہوا تھا جس میں چار ٹرینوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور 192 افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ شال آسٹریلیا کے علاقے کینٹربری میں ایک لیپ ٹاپ کی بیٹری اوور چارجنگ کی وجہ سے پھٹ گئی تھی جس کے بعد گھر میں آگ لگ گئی اس واقعے میں ایک 20 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی تھی۔
تازہ ترین