• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامک سنٹر قادریہ جیلانیہ میں شہدائے کربلا کی یاد میں جلسہ 27ستمبر کو ہوگا

مانچسٹر (علامہ عظیم جی)امیر حمزہؓ ویلفیئر سوسائٹی انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام 27ستمبر بروز جمعرات 7بجے شام اسلامک سنٹر قادریہ جیلانیہ لانگ سائیٹ میں شہدائے کربلا کی یاد میں ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مفکر ملت صدر مرکزی جماعت اہل سنت اوورسیز خطیب و امام جماعت منزل مانچسٹر علامہ قاری جاوید اختر چیئرمین انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن، مفتی صاحبزادہ مصطفیٰ رضا قادری، صدر امیر حمزہ ویلفیئر سوسائٹی، پریس کلب مانچسٹر کے سرپرست اعجاز افضل، صدر شکیل قمر، ڈپٹی لارڈ میئر مانچسٹر عابد چوہان، شان اہل بیت اورہدیہ عقیدت شہید کربلا سید الشہدیٰ امام عالی مقام حسین علیہ السلام پیش کریں گے۔ شیڈو وزیرامیگریشن افضل خان ایم پی بطور خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔ جلسہ کے انتظامات کے سلسلے میں استاد محمد صفدر کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں استقبالیہ کمیٹی سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری شہزاد مرزا کی قیادت میں قائم کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کی سالمیت اور امت مسلمہ کے باہمی اتحاد کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تازہ ترین