• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین ’بریگزٹ‘ روکنے کی ہرممکن کوشش کرے، آسٹریا

ویانا (جنگ نیوز) آسٹریا کے چانسلر سیباستیان کُرس نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے عمل کو روکنے کی تمام ممکنہ کوشش کی جانا چاہیے۔ یورپی سربراہان کا دو روزہ اجلاس منگل سے آسٹریا میں شروع ہوگیا ہے، جس میں بریگزٹ کا معاملہ کلیدی موضوع ہے۔ کُرس نے پیر کے روز پیرس میں فرانسیسی صدر امانوئل میکغوں سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ اس اجلاس میں بریگزٹ کے علاوہ مہاجرین کے بحران پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ اس موقع پر میکغوں کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی کوشش ہو گی کہ ایک طرف وہ تمام رکن ریاستوں کے مفادات کا تحفظ کرے اور ساتھ ہی برطانوی عوام کے بریگزٹ سے متعلق فیصلے کا بھی۔
تازہ ترین