• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے اور ٹریڈ یوینز کا قومی ادارہ برائے امراض قلب کی انتظامیہ کو خراج تحسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ٹریڈ یوینز نےقومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی )کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر ٹیپو سلطان، ڈاکٹر پیرمنظورعلی ،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے سربراہ کرامت علی، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے سربراہ ناصر منصور، ورکرز ایجوکیشن اینڈ ریسرچ آرگنائیزیشن کے سربراہ میر ذوالفقار علی اورسینئر صحافی توصیف احمد نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں نیب نےکچھ دن قبل چھاپا مارا تھا۔ جب کہ یہ حقیقت ہے کہ 2017 میں نیب نے اس ہسپتال کے خلاف انکوائری کی اور اس کو کلیئر قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اچھی طبی سہولت پاکستان میں کہیں بھی دستیاب نہیں ہے، جہاں اعلیِ ترین ادویات اور آلات مہیا کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین