• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالجز کی جانب سے مختلف فیس لینے پر کارروائی کی جائے گی، ڈائر یکٹر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر کالجز کراچی پروفیسر معشوق بلوچ کالجز کی جانب سے فیس وصولی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے گیارہویں جماعت کی داخلہ فیس، کلیم فارم فیس، ٹیوشن فیس، جیم خانہ فیس ، کھیل اور میگزین فیس ، اسٹوڈنٹس ویلفیئر فنڈ، لیب فنڈ، پراسپیکٹس اور میگزین فیس ختم کی جاچکی ہے لہٰذا تمام اضلاع کے فوکل پرسنز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کالجز اور کلیم … کا دورہ کریں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرکے ڈائریکٹر کالجز کے دفتر میں جمع کرائیں اگر کسی کالج میں کوئی ملازم طلبہ سےفیس کا مطالبہ کرے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ڈائریکٹر کالجز کے دفتر کے مطابق کورنگی ڈھائی کالج، 11ایف نئی کراچی، کے ایم سی اسٹور اور شپ آنر کالج سے فیس لینے کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ دفتر کے مطابق شہید ملت گرلز کالج عزیز آباد میں طالبات کو یونیفارم فروخت ہونے اور کنٹینر اور فوٹو کاپی شاپ کو کالج کی بجلی مفت دینے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
تازہ ترین