• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہاؤس آفیسرز کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کےہاؤس آفیسرز نے تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر منگل کو اسپتال کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ۔ اس موقع پر زبردست نعرے بازی بھی کی گئی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہیں جس کے باعث انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں تنخواہیں جاری کی جائیں ۔
تازہ ترین