• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت میں ری اسٹرکچرنگ کے عمل کو جلد مکمل کیا جا ئے،ڈاکٹر عذرا پیچوہو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صو با ئی وزیر صحت و پاپو لیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہو نے کہا کہ محکمہ صحت میں معا ملا ت ، سہو لتوں کی فرا ہمی کو بہتر بنا نے اور تر بیت کے اعلیٰ موا قع مہیا کر نے کیلئے یہ منا سب وقت ہے کہ محکمہ میں ری اسٹرکچرنگ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہوئے کہی ۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت ڈاکٹر عثما ن چا چڑ ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مبین احمد ،یو ایس ایڈ کنسلٹنٹ ڈاکٹر شبیر علی اور دیگر افسرا ن نے بھی شرکت کی ۔اجلا س میں محکمہ صحت ، پرا ئمری ہیلتھ کئیر سیکنڈری ،بڑ ے ہسپتالو ں ، ڈیولپمنٹ پارٹنرز ،سول سو سائٹی کے ارا کین ،ما ہرین تعلیم اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہو لڈر ز کے کر دا ر پر تفصیل سے بحث کی گئی ۔اس مو قع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت ڈاکٹر عثما ن چا چڑ نے استعدا د کا ر میں اضا فے پر زور دیتے ہو ئے تجویز دی کہ محکمہ صحت میں ریفا ر م سپورٹ یو نٹ کا قیام عمل میں لا یا جا ئے تا کہ تما م معا ملا ت میں بہتری آسکے ۔صو با ئی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچو ہو نے مزید کہا کہ ہما ر ی سیا سی قیا دت صو بے کے لو گو ں کو صحت کی بہتر سہو لیا ت فرا ہم کر نے کیلئے پر عزم ہے اور اس مقصد کے حصو ل کیلئے روا ں ما لی سال کے بجٹ میں ایک خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔انہوںنے صحت کی سہو لیا ت کو مزید بہتر بنا نے پر زور دیا اور تجویز دی کہ محکمہ صحت میں ری اسٹرکچرنگ کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ٹا سک فو ر س کا قیا م بہت ضروری ہے ۔انہو ں نے اس بات کا یقین دلا یا کہ ہر سطح پر صحت کی سہو لیا ت کی فراہمی کو بہتر کیا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین