• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کاپہلاتحفہ ہے،جاوید خان

پشاور ( وقائع نگار ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما جاویدخان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے سوروزہ پلان کا پہلا تحفہ عوام کوبجلی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں دیدیا ہے سوئی گیس اور بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے ‘ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس اقدام سے مہنگائی کا طوفان امڈ آئے گا جو غریب عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافے کا باعث بنے گا‘انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے شروعات ہی میں عوام دشمن پالیسیاں اپنا کر عوام کومہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا حکومت کے غیر منصفانہ اقدامات سے پی ٹی آئی کی قیادت کے حالیہ انتخابات میں عوام کو ریلیف دینے کے بلند و بانگ اور کھوکھلے نعرے بے نقاب اور ان کی اصلیت عوام پر عیاں ہو چکی ہے‘ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فوری طور پرسوئی گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیکر عوام کو تمام سطحوں پر ریلیف دینے کے اپنے انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہنائےکیونکہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کے نام پرعوام سے ووٹ لیاہے ۔
تازہ ترین