• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ٹی ایس اساتذہ کے بقایا جات ادا کئے جائیں ، خیر اللہ حواری

پشاور ( خبر نگار خصوصی) تنظیم اساتذہ کے صوبائی صدر خیر اللہ حواری نے کہا ہے کہ پورے صو بے میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی شدہ اساتذہ کو مستقل ہو نے پر تاریخ تقرری سے بقایا جات مل چکے ہیں تاہم صرف ضلع پشاورکے سکولوں کے اساتذہ ان مراعات سے محروم ہیں جسے فوری ادا کیا جائے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈی ای او پشاور جیدی خان خلیل سے ملاقات میں کیا ۔ خیراللہ حواری نے کہا کہ ان اساتذہ کے بقا یا جات کے بلز فوری طور پر اے جی آفس بھیج دئیے جائیں تا کہ ان کا مسئلہ حل ہو اور وہ دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں ۔
تازہ ترین