• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پولیس 15ہزار سے زائد پودے لگائےگی،سجادحسین بھٹ

ہالا(نامہ نگار) موٹروےپولیس کی جانب سے شجر کاری مہم میں 15ہزار سے زائد پودے لگا ئے جائینگے۔آئی جی سندھ عامرذوالفقار، ڈی آئی جی محمدسلیم کی ہدایت پرسیکٹرکمانڈر2سجادحسین بھٹی کی نگرانی میں ڈی ایس پی حنیف عارف ایڈمن غلام مصطفیٰ بلوچ ارباب زرداری پرمشتمل ٹیموں نے ہالاباروچوباغ نیو سعید آباد صابوراہوسکرنڈقاضی احمداوردیگرمقامات پرقومی شاہرہ کے اطراف ہوٹلوں،گیراج، پٹرول پمپس اورمسافر اڈوں پرشجرکاری کاآغازکردیا ہے۔ افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئےسیکٹرکمانڈرسجادحسین بھٹی نے کہا کہ گاڑیوں کےدھوئیں سےپھیلنےوالی فضائی آلودگی کےخاتمہ کیلئےشجرکاری ناگزیرہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت انسان دوست ہوتےہیں جوبہترآب وہواکی فراہمی کےعلاوہ موسمیاتی تبدیلی میں اہم کردارادا کرتے ہیں ۔غلام مصطفیٰ بلوچ نےکہاکہ شجرکاری مہم کیلئےنیشنل ہائی وے سے وابستہ کاروباری افراداورشہری درخت لگاکر اپنا قومی فریضہ اداکریں۔ انہوں نےکہاکہ پہلے مرحلے میں2500 سے زائدپودے لگائےگئےہیں تاہم رواں ہفتے تک15 ہزارسے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ صحت مند معاشر ے کیلئے ملحقہ آبادی پودوں کی حفاظت اورآبیاری کیلئے موٹر وے پولیس سےتعاون کریں۔

تازہ ترین