• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو جام :حادثہ متاثرین کی سرکاری امداد نہ ہونے سے ورثاء کو مشکلات

ٹنڈوجام (نامہ نگار) حادثے کے متاثرین کی سرکاری امداد نہ ہونے کے باعث ورثاء کو سخت مشکلات کا سامنا، حکومت سندھ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق تعلقہ حیدرآباد (دیہی) کے گاؤں محمد ہاشم زؤنر کے رہائشیوں کی گاڑی کو دو ماہ قبل بھٹ شاہ کے قریب حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک ہی گاؤں کے خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جان بحق ہو گئے تھے اور نصف درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے جن کی حکومت سندھ کی جانب سے تاحال کوئی امداد نہیں کی گئی۔ متاثرہ افراد کے رشتہ داروں اللہ ڈنو زؤنر، امیر بخش زؤنر، علی بخش زؤنر اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ کئی گھروں کے کفیل بھی جاں بحق ہو چکے ہیں اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔ مگر حکومتی سطح پر کوئی رابطہ نہیں کیاگیا۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ،حلقے کے ایم این اے اور ایم پی اے سے اپیل کی کہ المناک حادثے کے متاثرین کی سرکاری طور پر امداد کی جائے۔

تازہ ترین