• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شہدادپور (نامہ نگار) وکیل کو جھوٹا چیک دے کر فراڈ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد با اثر افراد کے کہنے پر چھوڑ دیا جس پر بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر شہدادپور، ٹنڈوآدم، سانگھڑ میں وکیلوں نے کام چھوڑ ہڑتال کر کے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔ شہدادپور بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ غلام مصطفی سومرو کی جانب سے شہدادپور تھانے میں عمران خان بگھیو کے خلاف مقدمہ درج کر کے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان بگھیو سے لین دین کے دوران 75لاکھ روپے کا چیک دیا گیا جو بوگس نکلا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لیامگر ملزم کو با اثر افراد کی مداخلت پر رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین