• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص: کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف وکلا کی احتجاجی ریلی

میرپورخاص(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے زیر اہتمام کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے منصوبہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی ریلی شوکت راہموں ایڈووکیٹ،فقیر قیصر خان مری ایڈوو کیٹ، قلندر لغاری ایڈووکیٹ،ممتاز جروار ایڈووکیٹ، عبدالعزیز میمن ایڈووکیٹ،علی حسن چانڈیو ایڈووکیٹ اور دیگر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے شروع ہوئی اور مختلف علاقوں کا گشت کرتے ہوئے پریس کلب میرپورخاص کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی۔وکلاء نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر سندھ دریا پر ڈاکہ نامنظور،کالا باغ ڈیم منصوبہ نامنظور اور دیگر نعرے تحریر تھے اور وہ کالا باغ ڈیم منصوبہ کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔اس موقع پر وکلاءکا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف ملک کے تین صوبوں کی اسمبلیاں قرار دادیں منظور کرچکی ہیں یہ ایک مردہ گھوڑا ہے جسے زندہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو قومی یکجہتی کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔
تازہ ترین