• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص : حیسکو عملے کے تاخیر سے آنے کیخلاف صارفین کا احتجاج

میرپورخاص(نامہ نگار) حیسکو آفس میں افسران اور عملہ کے تاخیر سے ڈیوٹی پر آنے پر صارفین کا شدید احتجاج اور نعرے بازی۔اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح بجلی کے متعدد صارفین نے حیسکو آپریشن ڈویژن کے دفتر کے احاطے میں موجود حیسکو کے مختلف سب ڈویژن اور دیگر شعبوں میں افسران اور ذمہ دار عملہ کی اکثریت کا تاخیر سے ڈیوٹی پر آنے کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر صارفین نے کہا کہ صارفین اپنے مسائل کے حل کے لئے اندرون شہر کے علاوہ دور دراز کے علاقوں سے حیسکو کے دفاتر میں آتے ہیں لیکن 10،11بجے تک بعض افسران اور عملہ ڈیوٹی پر نہیں پہنچتا جس سے صارفین سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ یہا ں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میرپورخاص میں مختلف وفاقی اور صوبائی دفاتر میں افسران اور ماتحت ملازمین کی اکثریت کا تاخیر سے ڈیوٹی پر پہنچنا معمول بن گیا ہے۔جس کےباعث صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے اور وہ معمولی کام کے لئے بھی دفتروں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
تازہ ترین