• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو: پانی چوری کر کے لے جانیوالے 3؍ٹینکرز سمیت 5؍ملزمان گرفتار

گھارو(نامہ نگار )گھارو پولیس نے واٹر بورڈ کی نہر سے چوری کر کے کراچی لے جانے والے 3 ٹینکرز کو تحویل میں لیکر 5 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق گھارو پولیس کے ایس ایچ او قربان علی ملاح نے پولیس فورس کے ہمراہ دوران گشت 3 واٹر ٹینکرز کو تحویل میں لے لیا۔ تفتیش پر معلوم ہوا کہ مذکورہ پانی واٹر بورڈ کی نہر سے چوری کر کے لے جایا جا رہا تھا جوکہ کراچی میں فروخت کیا جانا تھا پولیس نے 5 ملزمان خیر محمد، شفیع اللہ، منور علی بروہی قربان علی رند گل شیر مگسی کو گرفتار کر کے انکے خلاف سرکاری پانی چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یاد رہے کراچی میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کی بندش کے بعد واٹر ٹینکرز مافیا نے گھارو اور دھابیجی کا رخ کر لیا ہے اور بڑے پیمانے پر پانی کی چوری کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین