• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کانفرنس 10؍محرم کو ہو گی

مورو(نامہ نگار ) جماعت اہل سنت مورو کے سرپرست اعلیٰ حاجی مولوی گل محمد میمن نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 10 محرم الحرام کو تاج مسجد مورو میں شہدائے کربلا کی یاد میں شہدائے کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں سندھ کے معروف عالم الدین اور روحانی پیشوا علامہ حاجی کرم الٰہی عرف دلبر سائیں علامہ مولانا غلام مصطفیٰ بگھیو اور علامہ مولانا محمد اسماعیل میمن نقشبندی خصوصی طور پر خطاب کریں گے اور معروف نعت خوان شہدائے کربلا کی یاد میں نعتیں پیش کریں گے آخر میں لنگر عام تقسیم کیا جائے گا۔
تازہ ترین