• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تا ثر دیا جارہاہے کہ کالاباغ ڈیم نہ بناتو ملک نہیں چلے گا، ناصر شاہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر محکمہ ورکس اینڈ سروسز ناصر شاہ نے کہا ہے کہ تاثر یہ دیا جارہاہے کہ کالاباغ ڈیم نہ بناتو ملک نہیں چلے گا‘ڈیم کی مخالفت کرتے ہیں تو ملک دشمن کہا جاتا ہے مگر ہم کالاباغ ڈیم نہیں بننے دینگے‘ دنیا میں کہیں بھی پناہ گیروں کو پاسپورٹ نہیں دیئے جاتے ‘خان صاحب کی اس بات پر ہمیں اعتراض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل آفس ورکس اینڈ سروسز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اسکیموں کے دورے کیے ہیں‘جامشورو برج مختلف ڈسٹرکٹس کو ملائے گا ‘ اس کے کام میں تیزی آئی ہے ‘ ان روڈوں پر ترجیح دی جائیگی جہاں پر لوگوں کا زیادہ آنا جانا ہو ‘ کوشش کر رہے ہیں ایڈیشنل چارجز کا سلسلہ ختم ہو‘ میریٹ پر پوسٹ دی جائے‘ پروموشن بھی کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب سے کافی دیر سے ہی صحیح مگر قائد کے مزار پر آئے تو سہی‘ سندھ ان کا بھی ہے ‘ وہ آئیں اور عمران خان پورے ملک کے وزیراعظم ہیں‘معیشت کی بہتری کو ہم بھی سپورٹ کرتے ہیںاورہم کبھی بھی مداخلت نہیں کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم ایک مخصوص علاقے کے وزیراعظم تھے ‘ موجودہ وزیراعظم جو بھی پراجیکٹس لائینگے ہم ان کی مدد کریں گے۔ کالاباغ ڈیم کو تینوں اسمبلیوں نے مسترد کیا ہے‘ بھاشا ڈیم کے لیے پیپلز پارٹی نے پیسے ادا کیے ‘تاثر یہ دیا جارہاہے کہ کالاباغ ڈیم نہیں بنے گا تو ملک نہیں چلے گا جبکہ ڈیم کی مخالفت کرتے ہیں تو ملک دشمن کہا جاتا ہے‘کالاباغ بننے سے ہمیں پانی نہیں ملے گا‘ سندھ میں پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔
تازہ ترین