• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کربلا کی یاد میں ذوالجناح اور شہزادہ قاسم کی مہند ی کے 26سے زائد ماتمی جلوس برآمد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) شہدائے کربلا کی یاد میں 7 محرم کو حیدرآباد شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں سے ذوالجناح اور شہزادہ قاسم ابن الحسن کی مہندیوں کے 26 سے زائد ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔ صرافہ شاہی بازار سے گذشتہ روز برآمد ہونے والا جمن شاہ کا پِڑ منگل کو اختتام پذیر ہوا جبکہ ٹنڈو میر محمود‘ ٹنڈو آغا سے جھولے پاک والا مرکزی ماتمی پڑ انجمن سفینہ حسینی کی جانب سے برآمد ہوا جس میں فقیر کا پڑ کے مقام پر لاکھوں عزادار وں نے عزاداری کی اس کے علاوہ کچھی محلہ پھلیلی پار سے دین محمد کچھی‘ ٹنڈو ٹھوڑو سے جمن شاہ‘ مرز ا عابد حسین‘ ہیر آباد سے سید ثابت علی شاہ کربلائی‘ کھائی روڈ والے علاقے سے درگاہ نہال شاہ سے مہندی کا ماتمی جلوس‘ ببرون کے پڑ سے مہندی کا ماتمی جلوس‘ درگاہ مہر علی شاہ لجپت روڈ سے مہندی کا ماتمی جلوس‘ درگاہ اشرف علی شاہ ایلیکاٹ کا پڑ پکا قلعہ سے مہندی کا ماتمی جلوس‘ امام بارگاہ گل شاہ رضویہ گھاڑی کھاتہ سے مہندی کا قدیم مرکزی ماتمی جلوس‘ ڈاکٹرز کالونی سے ٹگڑوں کا جلوس‘ دادن شاہ کالونی سے بھورو فقیر مرڑانی‘ قدم گاہ مولا علی سے علم پاک والا ماتمی جلوس انجمن حیدری کے زیر اہتمام‘ ٹنڈو جہانیاں سول لائینز سے ماتمی پڑ انجمن سفینہ اہل بیت کے زیر اہتمام‘ٹنڈو ولی محمد سے بڑدیوں‘ ساٹیوں کا جلوس‘ امام بارگاہ جاگیرِ علی اکبر ٹنڈ و غفور شاہ جہانیاں قاسم آباد سے علم پاک والا جلوس‘ ٹنڈ و میر غلام حسین لطیف آباد نمبر 9 سے درگاہ سلطان شاہ جہانیاں‘ گوٹھ صاحب خان مرڑانی چینل ناکہ سے عنایت علی مرڑانیا‘ ہالہ ناکہ سے امام بارگاہ سایہ عباس کے جلوس‘ امام بارگاہ دین حسینی‘پہلوان شاہ‘ امام بارگاہ حیدری‘ امام بارگاہ الحسینی گوٹھ نور خان چانگ‘ ٹنڈو یوسف سے مراد علی شاہ کے جلوس اور ٹنڈو میر نور محمد لطیف آباد نمبر 4 درگاہ زنجیر شاہ سے میر احسان علی کا مہندی والا ماتمی جلوس ان کے ہی زیر اہتمام برآمد ہوا۔ تمام ماتمی پِڑ اپنے مقررہ راستوں سے گذرتے ہوئے واپس ان ہی مقامات پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔
تازہ ترین