• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات رکھنے کے مقد مے میں نامزد ملزمان کے مقد مے کی سماعت گواہوں کے نہ آنے پر ملتو ی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد نے منشیات رکھنے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان غلام رسول کے مقدمہ کی سماعت گواہوں کے نہ آنے کے باعث عارضی طور پر معطل کردی ہے۔ واضح رہے کہ ملزم غلام رسول کو اینٹی نارکوٹکس فورس حیدرآباد نے 2014 ءمیں چرس رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے دفعہ 9/C کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ اسی عدالت نے ہٹڑی تھانے میں درج چرس رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم علی مراد کو عدم ثبوت پر بری کردیا ہے۔ اسی عدالت نے بڈھانی تھانے میں درج جھگڑے اور دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں نامزد ملزم مجیب کی ضمانت کی توثیق کردی ہے۔
تازہ ترین