• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزاداری کے دوران مطلوبہ سہو لتیں فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے، سید طیب حسین

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ہر سال ماہ محرم الحرام میں ہر طبقہ فکر کے لوگ غم حسین ؑمنا کر ثابت کرتے ہیں کہ واقعی حسین ابن علی حقیقی بادشاہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے حسینی امام بارگاہ یونٹ نمبر 11 لطیف آباد سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس میں شرکت کے دوران منتظمین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میئر حیدرآباد نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں عزاداروں کو سہو لتیں فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے جس کے لئے ہم ہمہ وقت سر گرم عمل ہیں جس کا ثبوت قدم گا مولا علی پر ایمزجنسی کیمپ کا قیام اور مختلف مجالس کے مقامات اور ماتمی جلوسوںاور تعزیہ کی گزرگاہوں پر اضافی و ہنگامی بنیادو ں پر صحت وصفائی اور روشنی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔س موقع پرحسینی امام بارگاہ کے صدر سید علیم حیدر و دیگر نے مئیر حیدرآباد سید طیب حسین کی کاوشوں کو سراہا ہے اور ان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔
تازہ ترین