• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دستاویزات پر بھرتی ہونیوالے ملازم کوتنخواہ جاری کرنے کے احکامات ماننے سے انکار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے کمشنر نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی کے ایم سی کی جعلی دستاویزات پر بلدیہ حیدرآباد میں جوائننگ حاصل کرنے والے گریڈ 17کے ملازم ارشد سعید کومیئرسید طیب حسین کی جانب سے تنخواہ جاری کرنے کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے ارشد سعید کی فائل میئرآفس واپس بھجوادی‘ سابق میونسپل کمشنر شاہد علی خان نے عدالت عظمی کے آؤٹ آف ٹرن پروموشن ڈیپوٹیشن اورنان کیڈر منسوخ کرنے کے احکامات کی روشنی میں دوسرے محکموں سے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں آئے ہوئے 47 ملازمین کو ریلیو کردیا تھا مگر واٹر کمیشن کے احکامات کی روشنی میں جاری تحقیقات کے بعد میونسپل کمشنر نے ریلیو کئے گئے کنٹریکٹ اورپی پی کے تحت تنخواہیں حاصل کرنے والے ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر سید طیب حسین کی جانب سے سابق اسسٹنٹ ایگزیکٹیوایم اینڈ ای ارشد سعید کو کئی ماہ کی تنخواہیں جاری کرنے کےلئے فائل میونسپل کمشنر کو بھیجی گئی تھی جسے میونسپل کمشنر نے واپس میئرآفس بھیج کرتنخواہیں جاری کرنے سے انکارکردیا۔
تازہ ترین