• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معلومات تک رسائی کے قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے،سینٹر فار پیس

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سینٹر فار پیس اینڈ ڈولپمنٹ انیشیٹوز اور نشاط ویلفیئر آرگنائیزیشن کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ شفافیت اور معلومات تک رسائی کے قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی پی ڈی آئی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر آفتاب حسین سومرو اور دیگر نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں عوام کی سرکاری اداروں میں موجود معلومات تک رسائی یقینی بنائی جاتی ہے‘ پاکستان میں مذکورہ معاملے سے متعلق قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں کرایا جاتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ انفارمیشن کمیشن کے قیام کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیا جائے۔
تازہ ترین