حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ضلع ٹھٹھہ کے گاؤں حاجی عثمان خاصخیلی کے رہائشیوں نے پی پی پی رہنما کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر آچر‘ محمد خان‘ امیر بخش اور دیگر نے الزام عائد کیا کہ پی پی پی کے مقامی رہنما زمین پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں‘ اس ضمن میں پولیس بھی مدد کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گٹھ جوڑ کر کے کھاتے تبدیل کرنے کی سازش کی ہے جبکہ آباؤ اجداد کے زمانے سے زمین کے مالک ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی پی پی کی اعلیٰ قیادت معاملے کا نوٹس لے اور ہم غریبوں کو انصاف فراہم کرے۔