• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتویں محرم کے جلوس کی سیکورٹی اطمینان بخش تھی‘شیعہ کانفرنس

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر دائود آغا نے کہا ہے کہ ساتویںمحرم کے جلوس کے لئے سیکورٹی انتظامات اطمینان بخش تھے،صوبے اور ملک بھر میں امن و بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کے لئے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کی کوششیں جاری ہیں ،یہ بات انہوں نے ساتویں محرم الحرام کے جلوس میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ جلوس میں کل 6 ماتمی دستے شامل تھے جلوس کی حفاظت کے لیےموثر سیکورٹی کے انتظامات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ،علماء کرام اور عوام شرپسند عنا صر کے عزائم کو ناکام بنائیں گے اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے راستوں پر 2500 کے قریب پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔
تازہ ترین