• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں‘جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں جبکہ اس وقت پوری دنیا میں مسلمان ہی دہشت گردی کی زد میں ہیں امریکہ و کفری دنیا مسلم ممالک پر حملہ آور ہیں دوسری جانب تمام اسلامی ممالک کے آپس کے اختلافات کا فائدہ کفری ممالک اٹھا کر مسلمانوں کو آپس میں لڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی نے ہمیشہ اسلامی وحدت اور اتحاد و اتفاق پر زور دیا کیونکہ جب تک مسلمان آپس کے اختلافات بھلا کر متحد نہیں ہونگے کفری دنیا کی سازشوں کا شکار ہوتے رہیں گے۔
تازہ ترین