• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کاصرف 30ہزار غیر ملکیوں کو پناہ دینے کا فیصلہ

واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکا نے پناہ گزین لینے کی تعدادمیں کمی کافیصلہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے آئندہ سال تیس ہزار غیر ملکیوں کو پناہ دیں گے،ٹرمپ انتظامیہ نے نئی رفیوجی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت امریکا میں پناہ لینے والوں کی تعداد پندرہ ہزار تک کم کر دی گئی ہےانہوں نے کہا ہے دو ہزار انیس میں تیس ہزار غیر ملکیوں کو پناہ دیں گے۔ واشنگٹن میں نئی رفیوجی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا وہ فیصلے کرے گا جو اس کے اپنے شہریوں کے حق میں ہوگا، مالی سال دو ہزار اٹھارہ کے لیے پینتالیس ہزار پناہ گزینوں کی تعداد مقرر کی گئی تھی تاہم محض اکیس ہزار افراد کو امریکا میں داخلے کی اجازت ملی تھی۔ 

تازہ ترین