• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرواعظ کی زیر صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کا اجلاس،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور

کراچی( جاوید رشید)کل جماعتی حریت کانفرنس کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین میرواعظ عمر فاروق سرینگر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جملہ اکائیوں کے سربراہان اورخصوصی نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ریاست جموںوکشمیر کی تازہ ترین سیاسی اور تحریکی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ غو و خو ض کیا گیا ۔اجلاس میں آئے روز وادی بھر خصوصاً جنوبی کشمیر میں بدنام زمانہ CASO کی آڑ میں پکڑ دھکڑ، ہراساں کرنے، مار دھاڑ، اور ہزاروں کی آبادی کو محصور کئے جانے کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی گئی اور اس طرح کی کارروائیوں کو کھلی سرکاری دہشت گردی قرار دیا گیا۔اجلاس میں کشمیر کے طول و عرض میں نہتے عوام کیخلاف طاقت اور تشدد کے استعمال اور قتل و غارت گری کے پے در پے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیاکہ ریاستی عوام کی تحریک مزاحمت کے ساتھ وابستگی اور بھارت کے جارحانہ اور عوام کُش عزائم کےخلاف کھلی مذاحمت سے حکومت ہندوستان شدید بوکھلاہٹ کے عالم میں اب نہتے عوام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔  

تازہ ترین