• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیرقطرکا طیارے کا تحفہ،ترک صدرکواپوزیشن کی شدید مخالفت کا سامنا

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)قطر کے امیر کی جانب سے 40کروڑ ڈالر کا پرتعیش بوئنگ طیارہ 747 تحفتاً وصول کرنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوان کواپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اُن کے خلاف بڑے پیمانے پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اور اپوزیشن کی جماعتیں یہ دعویٰ کررہی ہیں کہ صدر ایردوان نے یہ طیارہ ذاتی استعمال کے لئے قومی خزانے سے خریدا ہے۔ ترکی کے صدر طیب ایردوان کو قطر کے امیر تمیم بن حماد بن الثانی کی طرف سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے لگژری جہاز کا تحفہ موصول ہوا ہے ۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ یہ بیش قیمت بوئنگ 747 قطر کے امیر کی جانب سےانہیں تحفے میں ملا ہے۔تاہم انہوں نے ترک میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ یہ جہاز خریدنے کے خواہش مند تھے لیکن قطر کے امیر نے یہ جہاز اُنہیں تحفے کے طور پر دینے پر اصرار کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس جہاز کے مالک ترکی کے عوام ہوں گے اور یہ اُن کی ذاتی ملکیت نہیں ہو گا۔ ایردوان نے واضح کیا کہ وہ یہ جہاز اپنے دوروں کیلئے استعمال کریں گے۔ اس جہاز میں ایک بورڈ روم، متعدد لاؤنج، کئی اسٹیٹ روم اور طبی آلات سے لیس ایک چھوٹا اسپتال ، جہاز میں 76 مسافروں کی گنجائش ہے۔
تازہ ترین