• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اداروں میں کارکنان کو گھنٹوں کےحساب سےاجرت دی جائے، سعودی رکن شوریٰ

ریاض (اے پی پی) سعودی رکن شوریٰ ڈاکٹر فہد بن جمعہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اداروں کے کارکنان کو گھنٹوں کے حساب سے اجرت دی جائے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ وزارت محنت و سماجی بہبود سے درخواست کریں گے کہ و ہ نجی اداروں کے کارکنان کو ماہانہ اجرت کا پرانا نظام ختم کر کے گھنٹوں کے حساب سے اجرت پیش کرنے کا نظام مقرر کرے اور سالانہ افراط زر کے تناسب سے اجرت میں اضافہ بھی کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسا کرنے پر نجی اداروں میں سعودی نوجوانوں کے لئے پرکشش ماحول پیدا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گھنٹوں کے حساب سے اجرت کا نظام ملک سے بے روزگاری کے خاتمے کا باعث بنے گا اور اس سے سعودی ویژن 2030کے اہداف بھی پورے ہوں گے۔
تازہ ترین