• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان ، گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افرادجاں بحق

کوہاٹ(این این آئی) پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ پکتیکا میں ایک گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے چار بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 8 افغان شہری جاں بحق جبکہ صوبہ خوست اور ننگرہار میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں تحریک طالبان کے افغان کمانڈر سمیت چار افراد قتل اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ سرحدپار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبہ پکتیکا کے ضلع وارمامی میں سیدخیل نامی علاقے میں ایک گھر پر مارٹرگولہ گرکر زوردھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چار بچوں اور ایک خاتون سمیت ایک ہی گھرانے کے آٹھ افراد جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ادھر انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صوبہ خوست میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تحریک طالبان افغانستان کے ایک اہم کمانڈر جہانگیرخان گربز کو گولیوں کا نشانہ بنا کرہلاک کردیا جبکہ حملہ آورفرار ہوگئے ۔دریں اثناء گزشتہ روز صوبہ ننگرہار کے ضلع سرہ رود میں سابق جہادی رہنما مرحوم سید احمد گیلانی کے مقبرہ؍زیارت پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کی زدمیں آکرتین افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں زیارت گیلانی کے دو متوالے اور ایک محافظ شامل ہے۔ادھر صوبہ بلخ میں بھی مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک مقامی پولیس کمانڈرکو بیٹے سمیت ہلاک کردیا۔
تازہ ترین