• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 9 ساتھی ہلاک

کابل(جنگ نیوز) افغانستان کے صوبہ بلخ میں ایک پولیس اہلکارنے فائرنگ کر کے اپنے ہی 9ساتھیوں کو موت کی نیند سلا دیا، حملہ آور پولیس اہلکار تمام اسلحہ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور ممکنہ طور پر طالبان سے جا ملا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شب ایک چیک پوسٹ پر پیش آیا۔ مقامی پولیس کے اہلکار محمد الدین خنجیر کے بقول حملہ آور کا تعلق ایک قریبی پولیس اسٹیشن سے تھا اور وہ طالبان سے ہاتھ ملانے کے مقصد سے نکلا تھا۔ 
تازہ ترین