• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، روہنگيا مہاجرين کی جزيرے پر منتقلی کا عمل آج سے شروع ہوگا

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ ديش کی جانب سے ايک لاکھ روہنگيا مہاجرين کو ايک جزيرے پر منتقل کيے جانے کا عمل آج سے شروع ہوگا۔ بنگلہ دیشی وزير اعظم شيخ حسينہ تين اکتوبر کو خلیج بنگال ميں واقع بھاشن چار نامی جزيرے پر نئے قائم کردہ مہاجر کيمپوں کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔ ڈھاکا حکومت کے مطابق ابتداء ميں پچاس سے ساٹھ خاندانوں کو وہاں آباد کيا جائے گا۔ واضح رہے کہ ماہرين متنبہ کر چکے ہيں کہ اس جزيرے کو اکثر اوقات شديد موسمی حالات کا سامنا رہتا ہے اور اسی سبب ميانمار سے پناہ لے کر بنگلہ ديش ميں موجود روہنگيا مہاجرين کو وہاں بسانا ايک متنازع عمل ہے۔
تازہ ترین