• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگيا بحران سے نمٹنے کے ليے اقوام متحدہ کا رد عمل ناکافی قرار

نیویارک (جنگ نیوز) اقوام متحدہ کے حمايت يافتہ تفتيش کاروں نے اپنی ايک تازہ رپورٹ ميں ميانمار ميں روہنگيا مسلم کميونٹی پر ڈھائے گئے مظالم سے نمٹنے کے ليے اقوام متحدہ کے رد عمل پر بھی شديد تنقيد کی ہے۔ 432 صفحات پر مشتمل يہ حتمی رپورٹ منگل کو جاری کی گئی جبکہ اس کا خلاصہ تين ہفتے قبل جاری کيا گيا تھا۔ اس رپورٹ ميں ميانمار کی فوج کے اعلی افسران کے خلاف پابندياں عائد کرنے کا مطالبہ کيا گيا تھا۔ يہ بھی کہا گيا تھا کہ فوجی جرنيلوں کے خلاف جنگی جرائم کے تحت تحقيقات کی جائيں۔ آج جاری ہونے والی حتمی رپورٹ ميں بالخصوص اقوام متحدہ کے رد عمل پر تنقيد کی گئی ہے۔
تازہ ترین