• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجیریا میں شدید بارشیں اور سیلاب، 100 افراد ہلاک

ابوجا (جنگ نیوز )نائیجیریا میں شدید بارشوں کے بعد دو بڑے دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، نائیجیریا کی 12 ریاستیں شدید سیلاب کی زد میں ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی (نیما) کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں سے نائیجر دریا اور بینو دریا میں طغیانی آئی۔ان کا کہنا تھا کہ طغیانی سے ملک بھر میں سیلاب آیا جس میں دیہی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔حکومت نے مقامی افراد سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کردی۔رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے وسطی و جنوبی علاقوں میں ہزاروں افراد نے نقل مکانی کی جبکہ فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔نیما کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کی 12 ریاستیں سیلاب کی لپیٹ میں آئیں جبکہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔نائیجیریا کے حکام ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے جاری رہنے کے باعث آئندہ چند دنوں مزید سیلاب آسکتے ہیں۔واضح رہے کہ نائیجیریا میں تقریباً ہر سال سیلاب آتے ہیں۔
تازہ ترین