• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ليبيا ميں متحارب ملیشیا گروہوں میں نئی لڑائی شروع

طرابلس (جنگ نیوز) ليبيا کے دارالحکومت طرابلس ميں ایک بار پھر متحارب مليشيا گروہوں کے مابين تصادم شروع ہو گيا ہے۔ تازہ لڑائی کے سبب طرابلس سمیت کئی علاقوں ميں بجلی کی ترسيل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق اس وقت طرابلس سے لے کر تيونس تک واقع مغربی سرحدی علاقے تک بجلی کی سپلائی بند ہے۔ متعلقہ محکمے بجلی کی ترسيل بحال کرنے کے ليے کام جاری رکھے ہوئے ہيں۔ تازہ تصادم کے سبب اسی ماہ شروع ہونے والی جنگ بندی بھی ختم ہو گئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق منگل کی صبح طرابلس ائیر پورٹ کے قریب متحارب ملیشیا گروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں ۔ لیبیا میں بجلی کی سرکاری کمپنی کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے باعث اس کا نیٹ ورک متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں ملک کے جنوب اور مغربی علاقوں میں بجلی مکمل طور پر غائب ہے ۔
تازہ ترین