• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، وزیراعلیٰ پنجاب کی انتقامی کارروائی کیخلاف اپوزیشن کا احتجاجاً واک آئوٹ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹ) سینٹ میں اپوزیشن نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف الیکشن لڑنے والے حفیظ بزدار کے والداور بھائی کو غنڈوں کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے پر احتجاجاً واک آؤٹ کیا،حاصل بزنجو نے نکتہ اعتراض پر کھڑے ہو کر موبائل میں ایک تصویر دکھائی جو چیئرمین نے دیکھی ، اُنہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف انتخاب لڑنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر پرچہ درج کیا گیا کیا یہ نیا پاکستان ہے جس پر ارکان نے شیم شیم کے نعرے لگائے، حاصل بزنجو نے کہا وزیر اعلی پنجاب نے مخالف امیدوارکے خاندان کیخلاف انتقامی کارروائیوں کی حد کر دی ہے، نیشنل پارٹی کے کارکن حفیظ بلوچ اس وقت بے بنیاد ایف آئی آر کی زدمیں ہیں، 25 جولائی سے اب تک حفیظ بلوچ کے 70 سالہ بزرگ حاجی عبدالستار اور دیگر فیملی ممبران کو ایف آئی آر میں الجھایا گیا ہے ، حاصل بزنجو بولتے رہے اور چیئرمین سے رولنگ مانگتے رہےجس پر چیئرمین نے متعلقہ فورم اور قائد ایوان نے کہا معاملہ میں روزانہ رپورٹ دیں جسکے بعد اپوزیشن واک آؤٹ کر گئی بعد میں پارلیمانی امور کے وزیر مملکت اُنکو منا کر ایوان میں لے آئے، منگل کو نیشنل پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں حا صل بزنجو نے مظلوم خاندان کیساتھ انصاف کرنے اور خاندان کے افراد پر درج تمام مقدمات خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،انہوں نے کارکنان کو یقین دلایا نیشنل پارٹی کبھی انہیں اکیلا نہیں چھوڑیگی۔
تازہ ترین