• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ اجلاس، تمباکو نوشی تنسیخ کے دو بل اتفاق رائے سے منظور

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) سینٹنے مغربی پاکستان نوجوانان کے تمباکو نوشی (تنسیخ) بل 2018اور مغربی پاکستان سینما ہائوسز میں تمباکو نوشی (تنسیخ) بل 2018 کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن عامر محمود کیانی نے مغربی پاکستان نوجوانوں کے تمباکو نوشی آرڈیننس 1959جس کا اطلاق اسلام آباد دارالخلافہ پر تھا کی تنسیخ کا بل اور مغربی پاکستان نوجوانان کے تمباکو نوشی (تنسیخ) بل 2018) منظور کرنے کی تحریک پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ ایوان بالا میں دو قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں بھی پیش کی گئیں،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن سنیٹر ڈاکٹر اشوک کمار نے سنیٹر اعظم خان سواتی کی جانب سے 21اگست 2017کو پیش کردہ گن اینڈ کنٹری کلب (ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ ) بل 2017ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے توانائی سنیٹر فدا محمد نے سانگھڑ کے صنعتی علاقے میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق 15مئی کو سنیٹر امام الدین شوقین کی جانب سے اٹھائے گئے انتہائی عوامی اہمیت کے حامل نقطے پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔
تازہ ترین