• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال تالپور و دیگر کیخلاف اقامہ کیس میں الیکشن کمیشن سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، ناصر حسین سہیل انورسیال اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنےسےمتعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کو آخری مہلت دیتے ہوئےجواب جمع کروانے کاحکم دیدیا اور سماعت 9اکتوبر تک ملتوئی کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، ناصر حسین سہیل انورسیال اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنےسےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا تاہم عدالت نے ایک صفحےکا جواب جمع کرا نے پر بر ہمی کا اظہار کیا گیا عدالت نے ریمارکس میں کہاکہ یہ کیا جواب جمع کرایا، ایک صفحے میں سب کو نمٹا دیا گیاالیکشن کمیشن کے اس طرح کے جواب کا کیا فائدہ الیکشن کمشنر کو نوٹس بھیج چکے مزید وقت اور رعایت نہیں دے سکتے الیکشن کمیشن کو آخری موقع دے رہے ہیں، بصورت دیگر اسی جواب کو حتمی جواب تصور کرینگے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت9 کتوبر تک ملتوئی کردی۔
تازہ ترین