• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی سیاسی جماعت نہیں بلکہ تحریک ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ تحریک ہے جس کا مقصد ملک سے نفرت کی سیاست خاتمہ ،امن و محبت اور یگانگت اورپاکستانیت کو فروغ دینا ہے جس کے لئے ہم جدوجہد کررہے ہیں۔ ان خیالات اظہار انہوں نے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں این اے 247اور پی ایس 111میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ذمہ اران سے گفتگوکر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر صدرپی ایس پی انیس قائم خانی ، ڈپٹی مئیر کراچی و پی ایس پی کے رہنما ارشد وہرا سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ پی ایس پی کا پیغام ملک کے گو شے گوشے میں تیزی سے پھیل رہاہے اور لوگ جو ق در جوق پی ایس پی کے پرچم تلے جمع ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین